پاکستانتازہ ترین

یہ اب حتمی اور فیصلہ کن جنگ ہے. عمران خان

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے جمعہ کو گیارہ بجے حقیقی آزادی کا آغاز لبرٹی چوک سے ہوگا .
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا میں چاہتا ہوں لانگ مارچ میں سب شرکت کریں،تحریک کا مقصد سیاسی فائدہ یا حکومت گرانا نہیں
بلکہ پاکستان کو حقیقی آزادی دلا نا ہے، ملک پر ایک چھوٹاساطبقہ قبضہ کرکےبیٹھاہے،عوام فیصلہ کریں گے کہ شفاف انتخابات
سےکس کومنتخب کرنا ہے ۔ میں اس قوم کے لیے یہ جنگ لڑ رہا ہوں، یہ اب حتمی اور فیصلہ کن جنگ ہے

علاوہ ازیں عمران خان نے لاہور بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اب حتمی اور فیصلہ کن جنگ ہےلاہور سے میرے مارچ کا آغاز ہوگا، میں اس قوم کے لیے یہ جنگ لڑ رہا ہوں، لاہور بار بھی اس مارچ میں بھرپور شرکت کرے۔عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کو کہوں گا کہ وکلاء پروٹیکشن بل منظور کرے، وکلاء کے ہسپتال کے لیے رقم جاری کی جائے۔دریں اثنا عمران خان کی 90 شاہراہ قائد اعظم میں پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، عمر ایوب، میاں اسلم اقبال، عمر سرفراز چیمہ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں لانگ مارچ اور دیگر امور پر پارٹی لیڈر شپ کی مشاورت ہوئی جس میں آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: