تازہ ترین

کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

پاکستان کے دونوں جانب بسنے والے کشمیری آج یومِ سیاہ منا رہے ہیں ، 75 برس قبل آج کے دن بھارتی فوج کے ناپاک قدم مقبوضہ جموں کشمیر کی سرزمین کو چھوئے تھے ۔

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیریوں کو آزادی کے علاوہ کوئی فیصلہ تسلیم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہاراجہ نے مقبوضہ کشمیر کے ہندوستان کے ساتھ الحاق کا جو فیصلہ کیا اس کی اپنی فیملی بھی اسے نہیں مانتی ۔ سردار تنویر الیاس نے دنیا بھر میں موجود کشمیریوں سے آج یوم سیاہ منانے کی اپیل کی ۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کی کال پر سرینگر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے ۔ قابض بھارتی فوج نے جگہ جگہ ناکے لگا کر وادی کو چھاونی میں بدل دیا ۔ تمام رکاوٹوں کے باجود سری نگر کے باسی باہر نکلے اور بھارتی قبضے کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔

ہر سال 27 اکتوبر کو کشمیر میں یوم سیاہ منایا جاتا ہے کشمیریوں کےلیے 27 اکتوبر 1947 کا دن کسی ڈروانے خواب سے کم نہ تھا کیونکہ تب پہلی مرتبہ بھارتی فوج نے اپنے قدم جنت نظیر میں رکھے تھے اور اس وقت سے لے کر آج تک مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے یہ دن یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: