تازہ ترینکھیل

پاکستان کو زمبابوے سے ایک رنز سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی۔131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 129 رنز بناسکی۔کپتان بابر اعظم 4 رضوان 14، افتخار احمد 5،شاداب خان 17،حیدر علی صفر اور شان مسعود 44 محمد نواز 22 رنز بناکر پر آؤٹ ہوئے۔زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 3 اور براڈ ایون نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔پاکستان کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پہلے میچ میں بھارت نے 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔دو میچز میں ہار کے بعد قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچے کا سفر بظاہر مشکلات سے دوچار ہوگیا ہے۔پرتھ کے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ گراؤنڈ (واکا) میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کے کپتان گریک اروائن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے کی جانب سے کریگ اروائن اور ویسلے مدھیویر نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 42 رنز کا آغاز فراہم کیا، ویسلے مدھیویر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اروائن نے 19 رنز کی اننگز کھیلی، ملٹن شمبا کو 8 کے انفرادی اسکور پر شاداب خان نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا، پھر 14 ہویں اوور میں شاداب خان نے پہلے سین ولیمز کو 31 رنز پر بولڈ کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر ریگس چکا بوا کو بھی اگلی ہی گیند پر سلپ میں بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ شاداب خان نے 4 اوورز میں 23 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
محمد وسیم جونیئر نے سکندر رضا کو بھی 9 رنز پر پویلین بھیج دیا اور پھر اگلی ہی گیند پر لیوک جونگوی کو بھی بولڈ کر دیا۔ محمد وسیم جونیئر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 24 رنز دیے اور 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے 4 اوورز میں صرف 12 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: