جرم کہانی

لاہور میں اغواء ہونے والے 5سالہ بچے کی لاش مل گئی

لاہور میں اغواء ہونے والے 5سالہ بچے کی سر کٹی لاش بادامی باغ کے علاقے سے برآمد ہو گئی۔ پانچ سالہ ایان کے اغواء کی رپورٹ چند روز قبل تھانہ بادامی باغ میں درج کرائی گئی تھی۔ ایف آئی آر کے مطابق ایان دکان پر گیا تھااور پھر گھر واپس نہیں لوٹا۔ فیملی نے ایف آئی آر میں اغواء ہونے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ۔

گزشتہ روز پولیس کو ایان کی سر کٹی لاش بادامی باغ میں راوی روڈ کے قریب سے ملی۔ فرانزک ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں اور شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے بچے کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب تک پوسٹ مارٹم کی رپورٹ نہیں آجاتی تب تک بچے کی موت کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: