پاکستانتازہ ترین

غیر معمولی لڑائیوں میں پیادے اپنی اوقات سے بڑھ کر کام کر جاتے ہیں ۔ عمران خان کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر رد عمل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر رد عمل میں کہا ہے کہ غیر معمولی لڑائیوں میں پیادے اپنی اوقات سے بڑھ کر کام کر جاتے ہیں ۔

گزشتہ شب پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں تیار ہوئی ، ارشد شریف کو کوئی عام آدمی دبئی سے کینیا نہیں بھجوا سکتا تھا ۔
عمران خان نےکہا کہ لانگ مارچ پرُامن ہوگا اور مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر تعداد ظاہر کر دے گی کہ پاکستانی قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں ۔ دنیا کو بتانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان بنانا ری پبلک نہیں ۔

سربراہ پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی رجیم چینج کے ہینڈلرز اپنے ادارے میں رجیم چینج نہیں ہونے دیں گے ، دوسری صورت میں عوامی مینڈیٹ کی اہمیت ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: