پاکستانتازہ ترین

پھر موقع ملے یا نہ ملے، عمران خان نے ایسا کیوں کہہ دیا

چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان غور سے سنیں، پھر موقع ملے یا نہ ملے۔ ہر دور میں ظالم سے مقابلے کی روایت رہی ہے اور امریکہ نے چوروں کو پاکستان پر مسلط کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیالکوٹ میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل اور امید ہیں۔ نوجوان غور سے سنیں، پتہ نہیں پھر موقع ملے یا نہ ملے۔

انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ دنیا کے عظیم رہنما تھے۔ میں جب تک زندہ ہوں چوروں کا مقابلہ کروں گا اور قوم کو تیار کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بڑے چور باہر اور چھوٹے جیلوں میں ہیں، ہمارا ملک پیچھے رہ گیا اور باقی دنیا آگے نکل گئی کیونکہ یہاں انصاف نہیں ہے۔ قومیں وہ اوپر جاتی ہیں جو عوام کے لیے تعلیم بہتر کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زندہ معاشرہ انصاف کے لیے کھڑا ہوتا ہے اور ظلم و نا انصافی کے سامنے کھڑے ہونا ہی جہاد ہے۔ ملک میں بڑا ڈاکو وزیر اعظم بن جاتا ہے۔ جانوروں کے معاشرے میں طاقتور کا قانون چلتا ہے اور طاقتور ڈاکے مارتا ہے تو این آر او مل جاتا ہے۔ قوم یاد رکھے گی کہ صحافی ارشد شریف نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔ ارشد شریف ملک کے لیے جدوجہد کر رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: