تازہ ترینکاروبار

پرائز بانڈز کی انکیشمنٹ کیلئے 7 ماہ کی مہلت

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مختلف مالیت کے ختم کیےگئے پرائز بانڈز کی انکیشمنٹ کیلئے 7 ماہ کی مہلت دے دی۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیئے کے مطابق مختلف مالیت کے پرائز بانڈز تبدیل کرانے کی آخری تاریخ 30 جون 2023 کردی گئی

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 7500، 15000، 25000 اور 40000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی انکیشمنٹ کیلئے مزید 7 ماہ کی مہلت دے دی گئی ہے ، اس پہلے پرائز بانڈز کو انکیشمنٹ، تبدیلی یا بینک اکاؤنٹس میں جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 مارچ 2022 تھی۔

ہ تاریخ ختم ہونےکے بعد بھی بڑی تعداد میں شہریوں کے پاس اس طرح کے پرائز بانڈز موجود تھے جن کی انکیشمنٹ نہیں ہو پا رہی تھی۔ تاریخ میں تو سیع سے ان افراد کو فائدہ ہوگا جو اپنے سرمائے سے محروم ہو رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: