بین الاقوامی

فلپائن میں 6.4 شدت کے زلزلے کےجھٹکے

فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے باعث26 افراد زخمی ہو گئے۔

خبرایجنسی کے مطابق شمالی فلپائن میں 6 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس میں تقریباً26 افراد زخمی ہو گئے ، زلزلے کے باعث ایئر پورٹ کو عارضی طور پر پروازوں کیلئے بند کر دیاگیا،زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت منیلا تک محسوس کئے گئے ،زلزلے کے باعث شہر باٹاک میں ہسپتال سے مریضوں کو باہر نکال دیا گیا

فلپائن کے صدر نے زلزلے کے آفٹرشاکس کے پیش نظرلوگوں کو بلندوبالاعمارتوں سے باہر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: