تازہ ترین

سینئر صحافی ارشد شریف کی میت پاکستان پہنچا دی گئی، پوسٹ مارٹم کرایاجائے گا

ارشد شریف کی میت نجی ایئرلائن کے ذریعے کینیا سے براستہ دوحا اور پھر اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچائی گئی جہاں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میت کو وصول کیا۔

سینئر صحافی اوراینکرارشد شریف کی میت پاکستان پہنچا دی گئی، میت دوحہ سے قطر ایئرواز کی پرواز کے ذریعے رات ساڑھے 12 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔اس موقع پرتحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری۔مراد سعید بھی موجود تھے۔لوگوں کی بڑی تعداد پاکستان پرچم اٹھائے ایئرپورٹ پہنچی اورنعرے بازی کی۔

ارشد شریف کی میت کوایئرپورٹ سے قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال منتقل کردیا گیا۔اہلخانہ کے مطابق ارشد شریف کا دوبارہ پوسٹمارٹم کرایا جائے گا۔ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ ارشد شریف کے لیے آواز اٹھائیں۔مجھے کینیا کے صحافیوں نے بتایا کہ ارشد شریف کا قتل کیا گیا ہے۔میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اس کو ہائی لائٹ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: