بین الاقوامی

مقبوضہ مغربی کنارے میں صہونی فوج کی فائرنگ، 6 کشمیری شہید،19 زخمی

مقبوضہ بیت المقدس: صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے 6 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا جبکہ متعدد فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا۔

فلسطینی وزیرصحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 6 فلسطینی شہید اور 19 زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداکے باعث بھی سیکڑوں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیلی فورسز کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کا محاصرہ کررکھا ہے اور مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: