پاکستانتازہ ترین

ارشد شریف واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے. ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا ہے ارشد شریف واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے، تحقیقات اس بات کی بھی ہونی چاہئیں کہ ارشد شریف کو جانا کیوں پڑا۔ ارشد شریف پروفیشنل صحافی تھے، بغیر ثبوت الزام تراشی کرنے والوں کے خلاف پوری قانونی کارروائی کی جائے، دیکھناہےکہ اس واقعےکوبنیاد بنا کرکون فائدہ اٹھا رہا ہے۔
انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاارشد شریف واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں، حکومت سے درخواست کی ہے کہ اعلیٰ سطح کی تحقیقات کی جائے، وزیراعظم پاکستان نےکینیا کے صدر سے بھی اس واقعے پر رابطہ کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا حکومت پاکستان کی جانب سے افسوسناک واقعے کی مکمل تحقیقات کا کہا گیا ہے، تحقیقات اس بات کی بھی ہونی چاہیےکہ ارشد شریف کو جانا کیوں پڑا، اس افسوسناک واقعے کے تمام عوامل کو دیکھنے کی ضرورت ہے،کینیا کی پولیس نےغلطی کو تسلیم کیا ہے لیکن بہت سارے سوالات اٹھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: