پاکستانتازہ ترین

پاکستانی سفیر نے مرحوم ارشد شریف کی شناخت کرلی

اسلام آباد : پاکستانی سفیر نے مرحوم ارشد شریف کی شناخت کرلی ہے، جس کے بعد میت کی واپسی کیلئے قانونی عمل شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سفیرسیدہ ثقلین ، کینیا پولیس حکام اور ڈاکٹرز نیروبی میں ہسپتال
میں ہیں، جہاں پاکستانی سفیر نے معروف اینکرپرسن و صحافی مرحوم ارشد شریف کی شناخت کرلی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شناخت کے بعد اب میت کی واپسی کیلئے قانونی عمل شروع ہے، اس وقت ضابطے کی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ ارشد شریف کی موت پر بہت دکھ ہے،اہلخانہ کے غم میں شریک ہیں، ارشد شریف کی موت کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

صحافی ارشد شریف کی شہادت کے حوالے سے سیاسی، سماجی اوردیگر اداروں کی جانب سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: