شوبز

مولا جٹ پہلی فلم، جس نےسو کروڑ کا چھکا لگا لیا

دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی سب سے بڑی اور کامیاب فلم کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی فلم دنیا بھر سے سو کروڑ کمانے والی فلموں کی کلب میں شامل ہو گئی ہے۔ مولا جٹ اب تک کی پاکستان کی مہنگی ترین فلم بھی ہے ۔

اس سے پہلے پاکستان کی کوئی بھی فلم 100 کروڑ کے کلب میں اپنی انٹری نہیں لے سکی، وکی پیڈیا کے مطابق 2018 میں ریلیز ہونی والے جوانی پھر نہیں آنی 2 نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں 70 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو گزشتہ ہفتے 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ریلیز کیا گیا تھا، فلم کو پوری دنیا میں ایک ہزار کے قریب اسکرینز پر دکھایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: