تازہ ترینکھیل

160 رنز کا ہدف بھارت کیلئے خواب بن گیا، آنے جانے کا سلسلہ جاری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ بی کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 160 رنز کا ہدف دیدیا. بھارتی بیٹنگ لڑکھڑاتی ہوئی میدان میں اتر گئی اور پھر بھارتی کھلاڑیوں کے آنے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا .
فاسٹ باولر نسیم شاہ نے کے ایل راہول کو 4 رنز پر آؤٹ کیا، اس کے بعد حارث رؤف نے کپتان روہت شرما کو بھی 4 اور سوریا کمار یادیو کو 15 رنز پر پویلین بھیج دیا. اکسر پٹیل کو 2 رنز پر بابر نے رن آؤٹ کیا۔
بھارت نے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی . کپتان بابر اعظم دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اور گولڈن ڈک پر پویلین لوٹ گئے، بعدازاں چوتھے اوور میں وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 12 گیندوں پر 4 رنز بناکر ارشدیپ کا شکار بنے۔
پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 51 رنز بنائے، شان مسعود نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ شاداب خان 5، حیدر علی 2، محمد نواز 9، آصف علی 2، شاہین 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور حارث رؤف 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ بھونیشور کمار اور شامی ایک ایک وکٹ لینت میں کامیاب رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: