تازہ ترینجرم کہانی

کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار سے چیزیں غائب، چور گرفتار

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں پاکستان کے کارگل جنگ کے ہیرو اور نشان حیدر پانے والے کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار سےچوری کرنیوالے گرفتار کرلئے گئے . نشان حیدر کےماڈل سمیت دیگر اشیا چرانے والے مبینہ طور پر نشے کے عادی افراد بتائے گئے ہیں.

کیپیٹن کرنل شیر خان کے بھتیجے نعمان شیر نے بتایا کہ اشیا چرانے والے نشے کے عادی تھے۔ ان کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ چور پہلے بھی وارداتیں کرتے رہے تھے۔

پولیس کے مطابق اس سے پہلے بھی عام چیزوں کی چوری کی شکایات ملتی رہتی تھیں. جس پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی تھی لیکن جب کیپٹن کرنل شیر خان سے منسوب اشیا چرائی گئئیں تو سخت ایکشن لیا گیا اور چوروں کو قابو کر لیا گیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: