تازہ ترینکھیل

بھارت نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے سب سے بڑے مقابلے ًمیں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی.
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جا رہے میں میچ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آج پاکستان کے دونوں اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان ناکام رہے۔ مڈل آرڈر میں شان مسعود اور افتخار نے شاندار بیٹنگ کی اور بالترتیب 42 گیندوں پر 52 اور 34 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔
بھارتی بیٹنگ ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار رہی ۔ 16 اوورز تک میچ پاکستان کے ہاتھ میں تھا لیکن ویرات کوہلی اور پانڈیا نے پاکستان سے جیتا ہوا میچ چھین لیا۔

بھارت نے کوہلی اور پانڈیا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 160 رنزکا ہدف آخری گیندپر حاصل کیا، کوہلی 82 رنز بناکر ناقابل شکست رہے— فوٹو: آئی سی سی
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی۔

بھارت نے پاکستان کا 160 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: