بین الاقوامی

جارجیا میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب

اٹلی کی نئی کابینہ میں 6 خواتین وزراء بھی شامل ہوں گی، اٹلی کی نئی وزیراعظم اور کابینہ اراکین آج حلف لیں گے۔ صدر سرگیو مٹاریلا نے پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے بعد میلونی کو حکومت سازی کی ہدایت دی ہے ۔

جس کے کچھ ہی دیر میں میلونی نے جارجیٹی کو اپنا وزیر معیشت مقرر کیا۔

31 برس کی عمر میں جارجیا میلونی نے سلویو برلسکونی کی حکومت میں نوجوانوں سے متعلق وزارت سنبھالی۔ دس برس قبل میلونی نے ‘برادرز آف اٹلی’ کی بنیاد رکھی، جس کی وہ 2014 سے قیادت کر رہی ہیں۔ سن 2020 میں، انہوں نے یورپی کنزرویٹو اینڈ ریفارمسٹ پارٹی کی قیادت بھی سنبھالی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: