کھیل

آئرلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے قومی ویمن اسکواڈ کا اعلان

قومی ویمنز 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچز 4 سے 16 نومبر تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ اسکواڈ میں فاطمہ ثنا کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ڈیانا بیگ انجری کے باعث شامل نہیں کیا گیا۔

اسکواڈ کی قیادت بسمہ معروف کریں گی جبکہ ایمن انور، عالیہ ریاض، فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ، کائنات امتیاز، منیبہ علی، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس اور سعدیہ اقبال اسکواڈ میں شامل ہیں۔

عائشہ نسیم، سدرہ امین، سدرہ نواز اور امِ ہانی کو بھی 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: