بین الاقوامی

بھارت کا ایک اور طیارہ تباہ ہو گیا

بھارت کا ایک اور طیارہ تباہ ہو گیا، بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریسکیو ٹیمیں متاثرہ مقام پر روانہ کردیں گئی ہیں۔

تین روز قبل بھی بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یاتریوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں دو پائلٹ اور چار مسافر سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کیدارناتھ سے ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: