پاکستانتازہ ترین

تاریخ پر تاریخ،بلدیاتی انتخابات نہ ہو پائے، 12 امیدواروں کا انتقال

۔

بلدیاتی انتخابات تا حال نہیں ہو سکے . کراچی میں تاریخ پر تاریخ آتی رہی اور بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوتے رہے، اس دوران کراچی کے مختلف اضلاع کی یونین کمیٹیز کے لیے چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسلر کی نشستوں پر حصہ لینے والے 12 امیدوار انتقال کرگئے۔

بلدیاتی انتخابات کی بدلتی ہوئی تاریخوں کے درمیان ضلع کورنگی کی یونین کمیٹیز سے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے دو امیدوار انتقال کرگئے ، ضلع غربی میں یوسی چیئرمین کے ایک امیدوار بھی اس دوران چل بسے ۔ضلع وسطی کی بھی یونین کمیٹیز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے دو امیدوار جہانِ فانی سے کوچ کرگئے۔
ضلع کیماڑی، ملیر، کورنگی اور شرقی سے جنرل کونسلر کے 7 امیدوار بھی بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کے درمیان زندگی کی بازی ہارگئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: