جرم کہانی

بھارت : سنگ دل شخص نے سوتیلے بچوں، بیوی ، ساس اور سسر کو زندہ جلا دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں ایک شخص نے اپنے دو سوتیلے بچوں، بیوی اورساس سسرکو زندہ جلا کر مار ڈالا۔ کلدیپ نامی شخص نے ایک سال قبل پرم جیت کور نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی جن کے پہلے سے دو بچے تھے۔کلدیپ کی پہلی بیوی انتقال کرگئی تھی۔

کلدیپ اور اس کی بیوی کے درمیان تعلقات کشیدہ تھے اور وہ اپنی بیوی پر سوتیلے بچوں کو چھوڑنے پر دباؤ ڈالا رہا تھا۔ پرم جیت اپنے بچوں کو لے کر والدین کے گھر آگئی تھی۔ کلدیپ اپنے ساتھیوں کے ساتھ سسرال آیا پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی اورگھر کو تالا لگا کر فرار ہوگیا۔

پولیس ملزم اور اس کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے چھاپے ماررہی ہے ۔ اور جلد ہی انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: