پاکستانتازہ ترین

پاکستان روس سے تیل خریدے گا ، امریکہ کو بتا دیا. اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان روس سے تیل خریدے گا ، امریکہ کو بھی اس بارے میں بتا چکے ہیں ، بھارت جن نرخوں پر تیل خریدتا ہے ، پاکستان اس سے نصف میں تیل خریدے گا۔ اتحادی حکومت کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے ، ملکی ترقی کیلئے چارٹر آف اکانومی پر اتفاق کرنا ہوگا ، افرا تفری پھیلانے کی ضرورت نہیں ، معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے ، پہلے بھی معیشت درست کی ، اب بھی کریں گے ۔ اس سال پاکستان کو 32 سے 34 ارب ڈالر کی بیرونی ضروریات ہیں ۔

اسلام آباد میں چارٹگرڈ اکاؤنٹنٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر بھارت روس سے تیل لے سکتا ہے تو پھر ہمارا بھی حق ہے ، چین سے قرضے ری شیڈول کرنے سے متعلق بات کریں گے ،امید ہے ری شیڈول ہو جائیں گے ۔

انہوں نے کہا ہمارے سابق دور میں معیشت چھ فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی تھی ، سلسلہ جاری رہتا تو 2030 تک دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہو اجتا ۔ ایم ایل ون منصوبہ چھ ارب ڈالر میں بننا تھا جو کہ پاکستان نے قرض لینا تھا، اب منصوبے کی لاگت 12 سے13 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے ۔ گزشتہ چند سالوں میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق جو اقدامات کئے امید ہے ان کے مثبت نتائج آئیں گے ، گرے لسٹ سے نام نکالنے سے متعلق خبر ایک دو روز تک آجائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: