بین الاقوامی

انڈین آئیڈل میں ریجیکٹ کیے گئے گلوکارکا گیت ہٹ ہو گیا

بھارت کے مشہور رئیلٹی شو انڈین آئیڈل کے 13 ویں سیزن میں ریجیکٹ کیے گئے امیدوار ریتو ربا کا گیت ریلیز ہوتے ہی ہٹ ہوگیا۔بھارتی رئیلٹی شو کا 13 واں سیزن جاری ہے اور اس کے ججز میں وشال دادلانی، ہمیش ریشمیا اور نیہا ککڑ شامل ہیں۔

ریتو ربا نامی گلوکار نے شو کے دوران ججز کے چیلنج پر سٹیج پر کھڑے کھڑے میوزک کمپوز کیا تھا اور اپنا لکھا ہوا گانا گا کر سنایا تھا تاہم اس کے باوجود انہیں شو سے نکالا گیا۔اب وہی گانا بھارت کی بڑی میوزک کمپنی نے ریتو سے خرید کر انہی کی آواز میں جاری کیا ہے۔

ہیر رانجھا گیت ریتو نے خود ہی لکھا ہے اور خود ہی گایا ہے۔ گیت ہیر رانجھا بھارت کی ٹی وی انڈسٹری کی نامور جوڑی پر فلمایا گیا ہے اور اسے ایک دن میں 26 لاکھ سے زائد بار یوٹیوب پر دیکھا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: