پاکستانتازہ ترین

لانگ مارچ میں بھی ہمارا سوشل میڈیا کلیدی کردار ادا کرے گا.عمران خان

چیئرمینن تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح لانگ مارچ میں بھی ہمارا سوشل میڈیا کلیدی کردار ادا کرے گا، سوشل میڈیا نے خوف کے پردوں کو چاک کیا اور عوام کی آواز کو پہلے سے بڑھ کر گونج دی۔ اظہار کی آزادی کو سلب کرنا اب سیاسی طالع آزماؤں کیلئے ممکن نہیں رہا ہے، لازم ہے کہ کارکنان حقیقی آزادی کا پیغام ہر فرد تک پہنچائیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے سوشل میڈیا کے ذمہ داران سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت پی ٹی آئی کے بیانیے کے خدوخال سمیت اہم متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سیاست کے لبادے میں قابض گروہ آئین و جمہوریت پر حملہ آور ہے، پاکستان کو بیرونی سازش سے سیاسی و معاشی بحران کی دلدل میں دھکیلا گیا، قوم نے سازش کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کی توہین پر شدید ردعمل دیا۔

عمران خان نے کہا کہ بیرونی سازش کامیاب ہوئی تو عوام کسی تحریک کے بغیر سڑکوں پر نکلی، امپورٹڈ سرکار نے عوام کو دبانے کیلئے بدترین فسطائیت کا سہارہ لیا، میڈیا میں موجود آزاد اور غیرجانبدار آوازوں کو دبا کرجبر کا سکوت طاری کرنے کی کوشش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: