پاکستانتازہ ترین

خواجہ آصف تقریر میں مداخلت پر شیریں رحمان پر برس پڑے

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن اس وقت مثالی اتحادیوں کے روپ میں سامنے ہیں.کوئی ایک اگر غلطی بھی کرے تو دوسرا خاموش رہتا ہے بس ہونٹ ہی سی لیتا ہے .لیکن کبھی کبھی ضبط کا بندھن ٹوٹ ہی جاتا ہے .
ہوا کچھ یوں کہ قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف خطاب کر رہے تھے . ان کی تقریر جاندار تھی اور اسمبلی میں ایک سماں سا بندھ گیا تھا ایسے میں
وفاقی وزیر شیری رحمان کی بات چیت ان کی تقریر میں مداخلت کا درجہ پاگئی .
بس تو خواجہ آصف گویا برس ہی پڑے انہوں نے ہر احتیاط کو بالائے طاق رکھا اور شیری رحمان کو ڈانٹ دیا، اور کہا شیری رحمان صاحبہ آپ مجھے بات کرنے دیں گی؟
اب یہاں پر شیریں رحمان خاموش نہ رہیں اور شیری رحمان نے جواب دیا کہ کوشش کرتی ہوں،

بات تو غصہ بڑھانے والی تھی خواجہ آصف نے کہا کہ یہی تو آپ لوگوں کا رویہ ہے جس کی وجہ سے یہ مسائل ہیں.
خواجہ آصف نے وارننگ دی کہ اگر آپ کوئی بات کریں گی تو میں اپنے انداز میں جواب دینے پہ مجبور ہو جاونگا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: