تازہ ترینکھیل

بھارت میں سارو گنگولی کی چھٹی

سارو گنگولی کی جانب سابق بھارتی آل راؤنڈر راجر بنی کو بورڈ آف کرکٹ کنٹرول انڈیا کا نیا صدر تعینات کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز سارو گنگولی کی جگہ راجر بنی کو تاج ہوٹل میں کرکٹ بورڈ کے سالانہ اجلاس میں صدر چنا گیا ۔ سابق صدر بی سی سی آئی سارو گنگولی ، سیکرٹری جے شاہ ، نائب صدر راجیو شکلا اور خزانچی ارون سنگھ دھومل اس تقریب میں موجود تھے ۔

راجر بنی نے 1979 سے 1987 کے درمیان بھارت کی نمائندگی 27 ٹیسٹ اور 72 ایک روزہ میچز میں کی ہے ۔ بی سی سی آئی کا صدر منتخب ہونے سے قبل وہ کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر تھے ۔ وزیر اخلہ امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ سیکرٹری کے عہدے پر برقرار رہیں گے ۔ سارو گنگولی کو اکتوبر 2019 میں بی سی سی آئی کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: