پاکستانتازہ ترین

عمران خان کو ملتان سے چیلنج

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی نے چلنج دیتے ہوئے کہا ہے عمران خان ملتان سے خود بھی میرے مقابلے میں الیکشن لڑتے تو ہار جاتے۔ مہر بانو کی جگہ شاہ محمود قریشی یا عمران خان خود کھڑے ہوتے تو انہیں صرف 40 ہزار ووٹ ملنا تھا۔
ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 سے پیپلز پارٹی کے فاتح امیدوار علی موسیٰ گیلانی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا بیٹی کو میدان میں اتار کر شاہ محمود قریشی نے اچھی سیاست کھیلی کیوں کہ ہمارے علاقےمیں خاتون کسی کے گھر چلی جائے تو قتل بھی معاف کر دیے جاتے ہیں۔
واضح رہے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی نے پی ٹی آئی کی مہربانو قریشی کو 25 ہزار186 ووٹوں کے بڑے مارجن سے شکست دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: