شوبز

عمران اشرف اور کرن اشفاق نے علیٰحدگی کا اعلان کر دیا

پاکستان کی معروف جوڑی اداکارعمران اشرف اور اہلیہ کرن اشفاق نے علیٰحدگی کا اعلان
کر دیا ہے۔

کافی دنوں سے سوشل میڈیا پرخبریںجاری تھیں کہ عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کرن اشفاق ساتھ ساتھ نہیں ہیں اور ان کے درمیان طلاق ہو چکی ہے تاہم عمران اور ان کی اہلیہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے راہیں جدا کر لی ہیں۔

اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’روہم‘ ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں عمران اشرف اور کرن کا کہنا ہے کہ ہم دونوں نے احترام کے ساتھ علیٰحدگی کا فیصلہ کیا ہے‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’دونوں کے لیے ہماری بنیادی فکر ہمارا بیٹا روہم رہے گا جس کے لیے ہم بہترین والدین بن کر رہیں گے۔ہم مداحوں اور میڈیا سےتوقع رکھتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیں گے اور ہماری پرائیویسی کا خیال کریں گے ، ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: