بین الاقوامیتازہ ترین

بھارت میں انتہا پسندوں کا اعلان جنگ،مسلمان طالبہ کو حجاب نہ اتارنے پر امتحان سے روک دیا، پاکستان جانے کا مشورہ

بھارت میں انتہا پسند ہندووں نے حجاب سے جنگ کا اعلان کر دیا.ایک امتحان گاہ میں استاد نے اپنے جاہل ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے حجاب اتارنے سے انکار پر امتحان دینے سے روک دیا گیا۔
بھارت میں انصاف اپنی وقعت کھو چکا ہے .بھارتی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی عائد کردی گئی تھی جسے ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا اور اب دیگر ریاستوں کے تعلیمی اداروں میں بھی حجاب پر پابندی لگ رہی ہے .

ریاست بہار کے مہانت درشن داس مہیلا کالج میں طلبا کی بڑی تعداد امتحان دینے پہنچی تھی تاہم جیسے ہی امتحان شروع ہوا ایک طالبہ کو اسکارف اتارنے کا کہا گیا۔

طالبہ نے اسکارف اتارنے سے انکار کیا تو استاد نے اسے امتحان گاہ سے باہر نکال دیا اور طالبہ کی کوئی بات نہیں سنی طالبہ کو ہراساں کیا ، نفرت آمیز جملے کسے.استاد کی انتہا پسندی کی شکار ہونیوالی طالبہ نے بتایا کہ اگر حجاب نہیں اتارنا تو بہتر ہے بھارت چھوڑ کر پاکستان چلی جاؤ اور وہیں رہو.۔ طالبہ نے کہا ہماری زندگی اجیران کر دی گئی ہے ہمیں انسان نہیں سمجھا جا رہا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: