بین الاقوامیتازہ ترین

ایران پر یورپی یونین کی پابندیاں

ایران پر نئی پابندیاں لگ گئیَ ایران میں 22 سالہ مہسا امینی کی پولیس کی حراست میں ہلاکت پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن پر یورپی یونین نے ایرانی پولیس اور وزیر مواصلات سمیت چار ایرانی اداروں اور 11شخصیات پر ویزا اور اثاثے منجمد کرنے کی پابندیاں لگا دیں۔

یورپی یونین کی پابندیوں میں ایران کی موریلیٹی پولیس اور اس کا چیف، وزیر مواصلات، ایرانی پاسداران انقلاب کی پیراملٹری فورس بھی شامل ہیں۔

یورپی یونین کی پابندیوں پر ایرانی وزیر خارجہ امیر حسین عبداللہیان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کا عمل وسیع پیمانے پر پھیلائی گئی معلومات کا نتیجہ ہے، فسادات اور توڑپھوڑ کہیں بھی برداشت نہیں کیے جاتے، ایران بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: