بین الاقوامیتازہ ترین

اسرائیل و ہمنوا ممالک کےلئے بری خبر،آسٹریلیا کا جرآت مندانہ فیصلہ ،فلسطین کے ساتھ کھڑا ہوگیا

آسٹریلیا اسرائیل کا حمائتی بننے سے انکاری ہو گیا۔ آسٹریلیا نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کر دی۔جس سے اسرائیل اور ہمنوا ممالک کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی ۔
آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم اسکاٹ موریسن کی حکومت نے 2018 میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تھا۔

آسٹریلیا کے وزیرخارجہ پینی وونگ نے بیان میں دبنگ اعلان کہا کہ آسٹریلیا اپنے دیرینہ موقف کو دوبارہ اپناتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے رہا ہے۔
انہوں نے کہا مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت کا مسئلہ فلسطین اور اسرائیل کوامن مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: