جرم کہانی

بھارتی اداکارہ وشالی ٹھکر نے خود کشی کر لی

ممبئی:بھارتی ٹیلی ویژن کے نامور ڈرامے ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ ’وشالی ٹھکر‘ نے خود کشی کر لی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ ویشالی ٹھاکر ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں اپنے والد اور بھائی کے ساتھ رہتی تھیں۔ اتوار کے صبح وہ گھر میں مردہ پائی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ کی لاش ان کے گھر میں بیڈ روم سے ملی ۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔ اداکارہ نے خودکشی کرنے سے قبل خط لکھا جو پولیس نے برآمد کرلیا۔ جس میں کئی اہم انکشافات کیئے گئے ہیں

پولیس کا کہنا ہے کہ خط میں لکھا گیا ہے کہ انہیں سابق دوست کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا تھا جس کے باعث انہوں نے خودکشی کا فیصلہ کیا۔پولیس کی تحقیقات جاری ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: