پاکستانتازہ ترین

ڈی جی اوقاف، خطبا اور مؤذن کے گریڈ کی اپ گریڈیشن

وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہٰی نے ڈی جی اوقاف، خطبا اور مؤذن کے گریڈ کی اپ گریڈیشن جبکہ اوقاف ملازمین کے لیے 15سے 25فیصد اسپیشل الاؤنس کا بھی اعلان کر دیا۔

سیرت اکیڈمی کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈی جی اوقاف کو 20سے 21گریڈ پرموشن دیں گے، صوبائی خطیب کو 18سے 19گریڈ دیا جائے گا، زونل خطیب کو 17 سے 18 اور ضلعی خطیب کو 16 سے 17گریڈ ملے گا۔ سیرت اکیڈمی میں بیرون ملک سے جید اسکالرز اور علماء کو بلائیں گے، جامع الازہر سے بھی اسکالرز کو بلائیں گے جبکہ طلبہ کے لیے 100کمروں کا ہوسٹل بھی بنایا جائے گا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ سینئر خطیب کو 12سے 16، خطیب امام کو 9 سے 14 گریڈ ملے گا، نائب خطیب و مدرس کو چھٹے اور7ویں گریڈ سے 12واں گریڈ ملے گا جبک مؤزن کو 4 سے 7گریڈ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ اوقاف ملازمین کے لیے 30کروڑ روپے مختص کر دیے جس میں ہر سال 5کروڑ کا اضافہ کریں گے۔ اوقاف کی زمینوں پر قبضے کے خاتمے کے لیے لائحہ عمل اختیار کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیرت اکیڈمی میں ایم فل ریسرچ پراجیکٹ شروع کیے جائیں گے اور خلفائے راشدین کے ادوار پر ریسرچ کرکے قابل عمل ماڈل وضع کیا جائے گا، دین کا کام سیرت اکیڈمی سے ہوگا اور ساری روشنی یہاں سے پھیلے گی۔

انہوں نے کہا کہ تفرقہ بازی سے نہ ملک کو فائدہ، نہ قوم کو اور نہ ہی نئی نسل کو کوئی فائدہ ہوگا، نئی نسل کی ذہن سازی کے لیے بچوں کے لیے ناظرہ اور بارہویں جماعت تک ترجمہ قرآن لازمی قرار دیا گیا ہے کیونکہ دین کے حوالے سے نئی نسل کے ذہن کو پختہ کرنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: