تازہ ترینسیاست

پی پی 139: شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار احمد بھنگوکامیاب

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری افتخار احمد بھنگو نے کامیابی حاصل کرلی۔پی پی 139 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق لیگی امیدوار 43 ہزار 435 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوار ابوبکر شرقپوری 41 ہزار 673 ووٹ حاصل کرسکے۔

یہ نشست میاں جلیل احمد شرقپوری کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی تھی، وہ سنہ 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: