تازہ ترینسیاست

ملتان میں این اے 157 کی نشست پیپلزپارٹی جیتنے میں کامیاب

ملتان میں زین قریشی کی خالی نشست پر موسیٰ گیلانی نے مہربانو کو شکست دے دی اور حلقہ این اے 157 کی نشست جیت لی۔
یہ نشست شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے خالی کی تھی۔

این اے 157 ملتان 4 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 79743 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

ان کے مدمقابل شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی اور پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے 59993 ووٹ حاصل کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: