پاکستانتازہ ترین

خیبر سے کراچی تک کے پی ٹی آئی کے چرچے ،بلے کا راج

قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے میدان مار لیا ہے
قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی۔۔اب تک کے غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 8 میں سے 7 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا دیگر امیدواروں سے مقابلہ ہے۔

این اے 22 مردان 3 کے 330 مکمل پولنگ اسٹیشن میں سے 63 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 12373 ووٹ لے کر پہلے اور جمعیت علمائے اسلام کے محمد قاسم نے 12040 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 24 چارسدہ 2 کے 384 میں سے 71 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 13569 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان نے 11585 ووٹ حاصل کیے۔

این اے 31 پشاور 5 کے 265 میں سے 123 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت عمران خان 23130ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی غلام احمد بلور نے 12324 ووٹ حاصل کیے۔

این اے 108 فیصل آباد 8 کے 353 میں سے 91 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 22363 لے کر آگے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی نے 16272 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 118 ننکانہ صاحب کے 319 میں سے 31 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے تحت عمران خان پہلے نمبر پر ہیں۔عمران خان نے 11763 ووٹ اور پاکستان مسلم لیگ ن کی شذرہ منصب علی 10251 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

این اے 237 کراچی ملیر 2 کے 194 میں سے 79 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 9389 ووٹ لے کر آگے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان نے 8649 ووٹ لےکردوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 239 کراچی کورنگی 1 کے 330 میں سے 5 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 904 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں اور متحدہ قومی موومنٹ کے سید نیئر رضا نے 126 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کی ملتان سے خالی کردہ نشست این اے 157 پر بھی ضمنی انتخاب ہوئے۔این اے 157 ملتان 4 کے 264 میں سے 89 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 26974 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے 20683 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی تین کی نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات ہوئے جن میں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 241 بہاولنگر شامل ہیں۔پی پی 139 شیخوپورہ 5 کے 153 میں سے 5 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد ابوبکر 970 ووٹ لے کر پہلے اور
مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار احمد بھنگو 676 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اسی طرح پی پی 209 خانیوال 7 کے 176 میں سے 31 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد فیصل خان نیازی 10673 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ن لیگ کے چوہدری ضیاء الرحمان نے 8640 ووٹ حاصل کیے۔پی پی 241 بہاولنگر 5 کے 168 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان مسلم لیگ ن کے امان اللہ ستار 3360 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے ملک محمد مظفر خان 2808 ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: