پاکستانتازہ ترین

پاکستان کیخلاف بیان، بلاول بھٹو امریکی صدر کے سامنے کھڑے ہو گئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان پر امریکی سفیر کو طلب کرکے ڈیمارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے امریکی صدر کے بیان پر وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی ہے، اس بیان پر حیرت ہوئی، بائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے اور ڈیمارش دیں گے، سفیر سے تحفظات پر بات کریں گے اور معاملے پر موقف لیں گے۔
بلاول بھٹو نے زور دیا کہ بائیڈن کے بیان سے پاکستان امریکہ تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا ، امریکی صدر نے غلط فہمی کی بنیادپر بیان دیاہوگا، پاکستان اپنی سالمیت کے لیے پر عزم ہے، ہم اپنے ایٹمی اثاثوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، اگر کسی ملک کے ایٹمی ہتھیاروں پر سوال اٹھتا ہے تو وہ بھارت ہے۔
انہوں نے کہا ہم نے اس مسئلے پر وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی بات کی ہے ہم پورے اعتماد کے ساتھ پاکستان کی پوزیشن کا دفاع کرینگے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: