پاکستانتازہ ترین

نومبر کے بعد عمران خان ڈاون، منظور وسان کی پیشگوئی

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پھر پیش گوئی کر دی انہوں نے کہا پی ٹی آئی کا صفایا ہوگا، جھاڑو بھی پھر سکتا ہے۔عمران خان کے لیے اقتدار کے تمام دروازے بند ہو چکے ہیں۔
عمران خان کو خیبرپختونخوا میں بھی حکومت نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا ا جیل بھرو تحریک کی دھمکی دینے والا عمران خان ایک منٹ بھی جیل میں نہیں رہ سکتا کیونکہ عمران خان جیل جانے سے ڈرتے ہیں۔۔عمران خان کی جو پوزیشن اب ہے وہ نومبر کے بعد ڈاؤن ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس اور سیاسی غلطیوں کے بعد عمران خان کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی ہیں۔

منظور وسان نے کہا کہ عمران خان سیلاب متاثرین کو اکیلا چھوڑ کر جلسے جلوسوں میں لگے ہوئے ہیں، عمران خان کو عوام نہیں بلکہ اقتدار چاہیے، عمران صاحب!کراچی کے عوام 11 سو ارب اور162 ارب روپےکا حساب مانگ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: