پاکستانتازہ ترین

مولانا فضل الرحمان کی پھونکیں طاقتور، شہباز شریف کا اعتراف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر 15 روز بعد مجھے نیند نہیں آتی کہیں پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھیں، کل ہم نے نئی قیمتیں جاری کرنی ہیں، مولانا فضل الرحمان سے کہوں گا ایک اور نئی پھونک مار دیں مولانا صرف پھونک ہی ماریں گے تو مسائل حل ہو جائیں گے۔ڈالر کے بڑھنے سے نیند نہیں آتی کہ تیل کی قیمتیں بڑھانے پڑھیں لیکن مولانا صاحب نے دعائیں کی اور ڈالر نیچے آیا ۔

اسلام آباد میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ گالی کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں، سکھایا جا رہا ہے کہ ہر شریف آدمی کی بے عزتی کرنی ہے، نوجوانوں کی غلط تربیت کی جا رہی ہے۔ نفرت اور انتشار کی سیاست ختم کریں گے، میرا دل گواہی دیتا ہے آپ ایسے نظام کو دفن کریں گے، اقتدار پھولوں کی سیج نہیں، کانٹوں سے بھرا سفر ہے، بہت مشکل حالات سے گزر کر آئے، ابھی بھی گزر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں صدق دل سے کہتا ہوں کہ میں علماء کی جوتیوں میں بیٹھنے والا شخص ہوں ۔مفتی صاحب کو ایک سادہ گاڑی میں دیکھا ،یہی سادگی ان کی زندگی ان کا اوڑھنا بچھونا تھا ۔مفتی صاحب جب وزیر اعلی بنے ،مجھے بطور طالب علم یاد ہے کہ وہ ایک مخلوط حکومت تھی ، جب بلوچستان میں حکومت کو گرایا گیا مجھے یاد ہے کسی اخبار میں پڑھا تھا کہ مفتی صاحب نے سادہ سا سوٹ کیس لیا اور اقتدار چھوڑ دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ معیشت ہچکولے لے رہی تھی ایک شخص کی تمنا تھی کہ پاکستان دیوالیہ بن جائے ۔قوم کی دعاؤں مولانا فضل الرحمان کی دعاؤں سے وہ مرحلہ طے کیا ،معیشت کو آگے بڑھا نے کے لئے اقدامات شروع کئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: