پاکستانتازہ ترین

جوبائیڈن کے بیان کی وضاحت کیلئے امریکی سفیر کی طلبی

امریکی صدر جو بئیڈن کے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان کے معاملے پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفترخارجہ طلب کرکے وضاحت طلب کرلی گئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکی سفیر کو احتجاجی مراسلہ تھما دیا ہے، امریکی سفیر سے مراسلے کے ذریعے امریکی صدر کے بیان پر وضاحت کا بھی کہا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی سفیر کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا گیا اور انہیں پاکستان کے ایٹمی اثاثہ جات کی حفاظت سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: