پاکستانتازہ ترین

چوروں کے خلاف حقیقی آزادی کا جہاد کررہا ہوں.عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چھوٹا چور جیل اور بڑا چور ایوان میں بیٹھے تو ملک کا کیا مستقبل ہو گا۔جہاں آئین اور قانون کی بالادستی نہیں ہوتی وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرتا۔

کراچی بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کا سب سے فیصلہ کن مرحلہ ہے، بڑے بڑے مجرموں کو این آر او ٹو دیدیا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکلا قانون کی حکمرانی سمجھتے ہیں، اگر قانون کی حکمرانوں کی دھجیاں اڑائی گئی تو مستقبل خراب ہوگا، ہم نے یہ ہونے نہیں دینا ہے۔ان چوروں کے خلاف حقیقی آزادی کا جہاد کررہا ہوں، چاہتا ہوں آپ سب ساتھ ہوں۔ قیام پاکستان کی جدوجہد دو وکلا نے لیڈ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: