پاکستانتازہ ترین

نیب آرڈیننس کو سیاسی انجینیرنگ کے لیے لایا گیا. اعتزاز احسن

پی پی رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کوئی چھ ماہ پہلے یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ عمران خان زمین پر ہوگا اور نواز شریف عرش پر ہوگا۔ اگر کوئی سیاست شرافت سے کر رہا ہے تو وہ بلاول اور آصف زرداری ہیں۔ نیب آرڈیننس کو سیاسی انجینیرنگ کے لیے لایا گیا۔ نیب لونڈی اور انجینیرنگ کیلئے استعمال ہوتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کہتا ہوں پاکستان میں ماضی کے علاوہ کوئی پیشگوئی نہیں ہوسکتی۔ کوئی چھ ماہ پہلے یہ کہہ سکتا تھا ساری بساط الٹ جائے گی۔ وہ انہی اپارٹمنٹس میں بیٹھے ہمیں منہ چڑھا رہے ہوں گے، بیٹی مریم نواز بھی اس کے پاس پہنچی ہوئی ہیں۔

پی پی قیادت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں اگر کوئی سیاست شرافت سے کر رہا ہے تو وہ بلاول اور آصف زرداری ہیں۔ وہ تمیز اور شائستگی کے ساتھ بات کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے دنیا بھر میں پھرتے رہے۔ ہمارے وزراء تو نکلے ہی نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے سے متعلق پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ، آپ لوگوں کے مال سے بھرے ہوئے کیٹینر کھڑے کر رہے ہیں، آپ دس دس کیٹینر کی دیوار کھڑی کردیں، مگر رانا صاحب ان کیٹنر کے باہر بھی کوئی اتھارٹی ہے۔ رانا ثناء اللہ کہتا ہے لانگ مارچ والے دن اس نے اسلام آباد کے اطراف میں حصار بنا لینا ہے، اگر وہ حصار فصیل اور ایک قید خانہ بن گئی تو دارالحکومت کا کیا ہوگا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: