تازہ ترین

کرناٹک ؛حجاب کیس کا فیصلہ ، 2رکنی بینچ نے الگ الگ فیصلہ دیا

بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پابندی سے متعلق کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے الگ الگ فیصلہ دےدیا۔

بھارتی سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کرناٹک میں حجاب لینے پر پابندی کے خلاف مسلمان طالبات کی درخواست کی سماعت کی۔ ایک جج نے حجاب کے خلاف فیصلہ دیا جبکہ دوسرے جج نے ریمارکس دئیے کے کسی کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی سے حجاب لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کرے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک جج نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی اپیلوں کو خارج کر دیا جبکہ دوسرے جج کی جانب سے اپیلوں کو سماعت کے لیے منظور کر لیاگیا۔

جسٹس سدھانشو دھولیا نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو ایک طرف کردیا، ان کا کہنا ہے کہ یہ محض انتخاب کا معاملہ ہے اور کچھ نہیں۔میرے ذہن میں سب سے اہم سوال بچیوں کی تعلیم کا تھا۔
معاملہ لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے پاس بھیج دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: