تازہ ترینکھیل

ویمنز ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں پاکستان کو سری لنکا سے 1 رنز سے شکست

ویمنز ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک سکور سے ہرا دیا.
سری لنکن ویمنز ٹیم نے مقررہ اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے جس کے مقابلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم 121رنز ہی بنا سکی، پاکستانی بولر نشرح سندھو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ سعدیہ اقبال، ندا ڈار اور ایمن انور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکن ویمن کھلاڑی ہرشیتھا سماراوکرما 35 رنز بنا کرنمایاں رہیں،انوشکا سنجیوانی نے 26 اور نیلکشی ڈو سلوا نے 14 رنز بنائے۔
بابراعظم کو جب صحافی نے بتایا کہ سینئر صحافی آفتاب اقبال آپ پر تنقید کر رہے ہیں تو کپتان نے کیا جواب دیا ؟ یقین کرنا مشکل
یاد رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: