تازہ ترین

نیشنل گرڈ میں خرابی، 6 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی

نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث ملک کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں،ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ میں خلل سے 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکلی ہے جس کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔

نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے، کینپ نیوکلیئر پلانٹ کی بجلی بھی سسٹم سے نکل گئی ہے ، ذرائع کے مطابق بجلی بحال کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے جہاں لیاقت آباد سی ون ایریا، فیڈرل بی ایریا بلاک 13، 12، 11، ناظم آباد بلاک چار اور تین، کھارادر، لیاری، اولڈ سٹی ایریا، ملیر ہالٹ اور رفاع عام میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: