پاکستانتازہ ترین

مجھے جتوانا سب کی ذمہ داری

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اتوار کو ملک کی تاریخ کا اہم الیکشن ہونے جا رہا ہے ، مجھے جتوانا سب کی ذمہ داری ہے۔

ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک پر امریکی سازش کے تحت ڈاکوؤں پر مسلط کیا گیا جو اربوں روپے کے کیسز معاف کروا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز، شہباز شریف او ر حمزہ کو بری کر دیا گیا ہے جب کہ ہر روز عمران خان کو ضمانت کے لیے عدالت جانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوات کے لوگوں نےقربانیاں دیں، آج پھر وہاں دہشتگردی آ گئی ہے۔ سوات میں د ہشت گردی کے واقعات کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔

ٹیگز :عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: