پاکستانتازہ ترین

حمزہ شہباز شریف کی طلبی کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے نیب طلبی کے نوٹس کی عدم تعمیل پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی طلبی کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دیدیا۔
جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے لاہور ہائیکوٹ کے فیصلے کیخلاف نیب اپیل پر سماعت کی، لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے سے 10 دن پہلے اطلاع دینے کا حکم دیا تھا۔

دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی فریقین کو نوٹس کی تعمیل حکم دیا تھا۔ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے تین رکنی بینچ کے روبرو موقف اختیار کیا کہ فریقین کو نوٹسز کی تعمیل نہیں ہو سکی جس پر عدالت نے حمزہ شہباز کی طلبی کا نوٹس اخبار میں بذریعہ اشتہار جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: