پاکستانتازہ ترین

ہماراواسطہ عجیب انسان سے ہے جو 9 حلقوں سے الیکشن لڑ رہا ہے. مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکوت کو سازش کے تحت ہٹایا نہیں گیا بلکہ اسے سازش کے تحت اقتدارمیں لایا گیا تھا اور اب وہ دوبارہ اقتدارمیں نہیں آسکے گا۔ اہماراواسطہ عجیب انسان سے ہے جو 9 حلقوں سے الیکشن لڑ رہا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت میں پاکستان معاشی دیوالیہ پن کی دہلیز پر پہنچ گیا تھا، ریاست داو پرلگی ہوئی تھی لیکن ہم نے ملک بچالیا، اسے اقتدارمیں لانے کے لیے سازش کی گئی تھی ہٹانے کے لیے نہیں

میلہ منڈی تخت بھائی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اسے اقتدارسے نکالا ہے، عمران خان کا ملک دشمن ایجنڈا کبھی بھی پورانہیں ہوگ اہماراواسطہ عجیب انسان سے ہے جو 9 حلقوں سے الیکشن لڑ رہا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت میں پاکستان معاشی دیوالیہ پن کی دہلیز پر پہنچ گیا تھا، ریاست داو پرلگی ہوئی تھی لیکن ہم نے ملک بچالیا، اسے اقتدارمیں لانے کے لیے سازش کی گئی تھی ہٹانے کے لیے نہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ امریکا کی پشت پناہی سے اقتدارمیں آیا جس کے لیے اسرائیل اوربھارت نے فنڈنگ کی، الیکشن کمیشن میں عمران خان کی چوری عیاں ہوگئی۔ انہوں نےکہاکہ اس نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں فروخت کردیا اسی لیے اقتدارمیں لایا گیا۔ عمران خان نے امریکا کے کہنے پر سی پیک منصوبہ ناکام بنایا، یہ امریکی ایجنٹ ہے اس کے خلاف امریکہ کیوں سازش کرے گا، ہم پر تںقید کرنے کی بجائے عمران خان اپنے گریبان میں جھانکے، حیرت ہے کہ پختون کیسے اس شخص کے ساتھ پارٹی میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: