پاکستانتازہ ترین

ہاشم ڈوگر کا اہم ترین پوسٹ سے استعفی،وجہ سامنے آگئی

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کے استعفیٰ دینے کے پیچھے کی اصل کہانی سامنے آگئی
علاقائی پنجاب 08:08 PM, 11 Oct, 2022
شیئر کریں !
وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کے استعفیٰ دینے کے پیچھے کی اصل کہانی سامنے آگئی
وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کے استعفیٰ دینے کے پیچھے کی اصل کہانی سامنے آگئی ۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاشم ڈوگر کو پنجاب میں 25 مئی کو تشدد میں ملوث ذمہ داران کے خلاف ایکشن کا ٹاسک سونپا گیا تھا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے قیادت کو بطور صوبائی وزیر داخلہ پنجاب 25 مئی کے واقعات میں ملوث ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی تھی۔کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر 25 مئی واقعات میں ملوث ذمہ داران کے خلاف کارروائی میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے تھے۔ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی بھی قیادت سے کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کی کارکردگی پر تحفظات کر چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر سے ناخوش تھے۔ پی ٹی آئی کارکنان نے بھی سوشل میڈیا پر ہاشم ڈوگر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: