پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں اہم پوسٹ کیلئے تگڑا بندہ مل گیا

پنجاب میں وزیر داخلہ نہیں بلکہ اب مشیر داٰخلہ لایا جارہا ہے . اس اہم پوسٹ کے لئے تگڑا بندہ مل گیا.
۔صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کے مستعفی ہونے کے بعد پنجاب میں وزارت داخلہ کا منصب خالی تھا۔
سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کی وزارت داخلہ کے لیے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے نام کی منظوری دے دی ہے .
وزرات داخلہ کے لئے عمران خان کے سامنے راجہ بشارت، عمر سرفراز چیمہ اور اسلم اقبال کے نام پیش کیے گئے تھے. جن میں سے عمر سرفراز چیمہ کو منتخب کیا گیا ہے .
عمر سرفراز چیمہ کو وزیراعلیٰ کا مشیر برائے داخلہ لگایا جائے گا.

عمر سرفراز چیمہ 24 جولائی 1969ء کو پیدا ہوئے ۔ ان کا تعلق ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل وزیر آباد کے تاریخی قصبہ سوہدرہ سے ہے وہ لاہور میں رہائش پذیر ہو گئے۔
عمر سرفراز چیمہ پاکستان تحریک انصاف سے 1996ء سے وابستہ ہیں اور بانی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات بھی رہے ہیں۔
انہوں نے 1997ء، 2002ء اور 2004ء میں پارٹی ٹکٹ سے الیکشن لڑا۔3 اپریل 2022ء کو انہیں گورنر پنجاب تعینات کیا گیا وہ 10 مئی 2022 تک اس عہدے پر فائز رہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: